ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

باجوڑ: تحصیل خار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نیتجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم کے قریب ہوا جہاں پولیس اہلکار سکیورٹی پر مامور تھے، زوردار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ جائے دھماکا سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں