ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: انتہا پسند ہندوؤں نے میدان میں نمازِ جمعہ رکوا دی

گڑگاؤں: ہندو بدمعاش نمازِ جمعہ کے مقام پر ڈیرا ڈالے بیٹھے ہیں‘ میدان میں گوبر کے اوپلے بھی بکھیر رکھے ہیں

چندی گڑھ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں انتہا پسند ہندوؤں نے کھلی جگہوں پر مسلمانوں کو نماز جمعہ سے روک دیا۔ ہریانہ کے علاقے گڑگاؤں میں انتہا پسند ہندوؤں نے کھلی جگہوں پر مسلمانوں کی جمعہ کی نماز رکوا دی۔ شرپسندوں نے گڑگاؤں کے سیکٹر 12 اے میں واقع ایک جگہ پر قبضہ کر لیا، اور وہاں گائے کے گوبر کے اپلے ڈال دیے ہیں۔ اس مقام کی تصاویر بھی سامنے آ ئیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں نے وہاں ڈیرہ جما لیا ہے۔گزشتہ ہفتے اس جگہ پر انتہا پسند ہندوؤں نے پوجا کا انعقاد بھی کیا تھا، جس کے لیے انہوں نے زمین پر گوبر کے اپلوں سے مورتی بنائی تھی۔ ان کی شر پسندی کی وجہ سے مقامی مسلمان میدان میں نماز جمعہ ادا نہیں کر سکے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں