ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر، افغانستان میں امریکا کے مفادات دیکھے گا،امریکی وزیرخارجہ

دوحہ:امریکا نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا اور اب دوحہ نے اپنے شہریوں کو معاونت فراہم کرنے کے لیے قطر کے ذریعے افغانستان میں انٹرسٹ سیکشن قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

 انہوں نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے کہا کہ مجھے دوبارہ کہنے دیں کہ ہم آپ کی قیادت کے بہت شکرگزار ہیں۔قطر میں امریکا کی بڑی فوجی بیس ہے جس نے افغانستان سے امریکیوں کے انخلا میں اہم کردار کیا ہے۔

 قطر کے ذریعے تقریباً 60 ہزار مغربی ممالک کے شہریوں اور مغرب کے اتحادی افغانوں کا انخلا ہوا۔ قطر نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار کیا جس کے بعد امریکہ نے انخلا کا فیصلہ کیا۔ طالبان کے اقتدار میں آنے بعد امریکہ نے اپنا سفارت خانہ قطر منتقل کر لیا تھا۔امریکہ نے کہا کہ طالبان لوگوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے کر اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ تاہم امریکا نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے یا کابل میں سفارتخانہ کھولنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ انتظار کر رہا ہے طالبان خواتین کو حقوق دیتے ہیں کہ نہیں یا وہ القاعدہ کو افغانستان میں رہنے کی اجازت دیں گے یا نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں