ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمینیوں کے دستی بم حملے میں تین آذری فوجی زخمی

قاراباغ میں آرمینیوں کی جانب سے آذربائیجان اور روسی فوجیوں   پر دہشت گرد حملے  میں تین آذربائیجانی  فوجی  زخمی ہو گئے۔

آذربائیجان کی وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کے دفتر کے مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آر جی ڈی-5 قسم کا دستی  بم   آرمینیوں نے شوشا شہر کے تاش التے  گاؤں کے قریب پہرہ دینے والے   آذربائیجانی اور روسی فوجی چیک پوائنٹ پر پھینکا۔

حملے میں تین آذری فوجیوں  کے زخمی ہونے کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں   کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے اٹارنی  جنرل  کے دفتر نے   اس واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹس پر ایسی تصاویر شیئر کی گئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیک پوائنٹ پر دستی بم پھینکا گیا جہاں آذربائیجانی اور روسی فوجی پہرہ دے رہے تھے اور ایک شخص کو روسی فوجیوں نے حراست میں لے لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں