ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم ساتھ ہیں ، مگر حکومت ہمارا ساتھ نہیں دے رہی ، پرویز الٰہی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اور وفاق میں اتحادی اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہم 3 سال سے حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن یہ ہمارا ساتھ نہیں نبھا رہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس کی سربراہی چودھری پرویز الہی کریں گے۔اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہم 3 سال سے وفاق اور صوبے کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ہم حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن یہ نہیں نبھا رہے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی انتظامیہ
ہر ضلع میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلیے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے، حکمران بھول گئے کہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی، حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلیے بھی نہیں آیا۔کامل علی آغا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے انہیں سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں کامیابی کے ساتھ نکالا، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کل جاری کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں