ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی و چینی صدور کل ورچوئل ملاقات کریں گے

 پندرہ نومبر کو امریکی صدر جو بائیڈن اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ورچوئل ملاقات کرنے والے ہیں۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ انٹونی بلنکن اور وانگ یی نے صدور کی ملاقات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر گفتگو کی ہے۔

اسی گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو خاص طور پر تائیوان کے معاملے پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے چین کے تائیوان پر بڑھتے عسکری و سفارتی دباؤ کے حوالے سے بیجنگ حکومت کو خبردار کیا۔

 واضح رہے کہ امریکہ نے سن 1979 میں سفارتی تعلقات کے ليے تائے پے کی جگہ بيجنگ کو تسليم کر ليا تھا تاہم کانگريس ميں منظور کردہ ايک قانون کے تحت امريکہ تائيوان کو اب بھی اسلحہ فراہم کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں