ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں نے ایکسٹینشن والی بات نہیں کی، میرا موقف غلط طرح پیش کیا گیا، ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے ایکسٹینشن والی بات نہیں کی، میرا موقف غلط طرح پیش کیا گیا۔

‘ثاقب نثار نے صحافی غریدہ فاروقی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم ٹھیک کہہ رہے ہیں، انہیں ایکسٹینشن دینا میرے اختیار میں نہیں تھا۔ میں نے ان سے متعلق ایکسٹینشن والی بات نہیں کی۔ میرا موقف غلط طرح سے پیش کیا گیا۔’

سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے کچھ ہی دیر پہلے بات ہوئی۔ انہیں پروگرام میں آ کر اپنا موقف دینے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا وہ ٹی وی پر آ کر بات نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا ججز کو ٹی وی پر نہیں آنا چاہئیے۔ خود سے منسوب رانا شمیم کی ایکسٹینشن والی بات کی بھی انہوں نے تردید کر دی!!!!”

غریدہ فاروقی نے مزید لکھا کہ “ثاقب نثار نے کہا رانا شمیم ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ انہیں ایکسٹینشن دینا میرے اختیار میں نہیں تھا۔ ثاقب نثار نے کہا میں نے ایکسٹینشن والی بات نہیں کی کہ میں نے دینی تھی۔ میرا موقف غلط quote کیا گیا۔”

غریدہ فاروقی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے میری گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ رانا شمیم نے اپنے دور میں کچھ ایسے فیصلے کیے تھے جو غیرقانونی تھے اور پاکستان کی territorial jurisdiction پر apply نہیں ہوتے تھے۔ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوئے؛ میں نے ان فیصلوں کو suspend کر دیا۔ بعد میں ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر پہلی بار رانا شمیم نے مجھ (ثاقب نثار) سے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ مجھے (رانا شمیم کو) ایکسٹینشن دے رہی تھی لیکن آپ (ثاقب نثار) کیطرف سے observations اور فیصلوں کو suspend کیے جانے کی وجہ سے مجھے (رانا شمیم کو) ایکسٹینشن نہیں مل سکی۔

غریدہ فاروقی نے مزید لکھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے آج گفتگو میں رانا شمیم کیساتھ گلگت بلتستان میں ہوئی ملاقات کی تصدیق کیلئے میں نے پوچھا تو انہوں نے تصدیق کی کہ بالکل یہ ملاقات ہوئی کیونکہ رانا شمیم کا گھر اور ریسٹ ہاؤس ساتھ ساتھ ہی ہیں، چائے بھی پی، دورہ نجی تھا؛ مگر باقی باتیں لغو ہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے آج گفتگو میں؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس کے متعلق رائے لینا چاہی تو انہوں نے کہا مجھے اسکی خبر نہیں۔ میں نے تمام معاملے سے آگاہ کیا تو پھر بھی کہنے لگے مجھے اسکی خبر نہیں میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں