ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوانوں کی توقعات ہمارے لئے حیاتی اہمیت کی حامل ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی توقعات ہمارے لئے حیاتی اہمیت کی حامل ہیں۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے ملت پارک میں یوتھ فیسٹیول میں شرکت کی۔

یہاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یورپ اور ایشیاء کی تیزی سے بوڑھی ہوتی آبادی کے مقابلے میں ترکی کی آبادی کے ایک تہائی کا بچوں اور نوجوانوں پر مشتمل ہونا نہایت اہمیت کا حامل پہلو ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم جو ویژن 2053 میں نوجوانوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں اس کا پہلا قدم ہم نے سبز ترقی کے ہدف کے ساتھ اٹھا لیا ہے۔ اپنے نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق خواب، توقعات، خیالات اور تجاویز ہمارے لئے حیاتی اہمیت کی حامل ہیں”۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں