ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، ویرات کوہلی کا افسردگی کا اظہار

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے جس پر بھارت کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان ویرات کوہلی شدید افسردہ ہوگئے۔ویرات کوہلی نے اے بی ڈی ویلیئرز کے اعلان کے بعد اْن کے لیے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ویرات کوہلی نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہمارے دور کے بہترین کھلاڑی اور سب سے متاثر کن شخص ہیں جن سے میں ملا ہوں۔ویرات کوہلی نے کہا کہ آپ کو اس پر بہت فخر ہو سکتا ہے کہ آپ نے اپنے دور میں کتنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہمارا رشتہ کھیل سے باہر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔اْنہوں نے کہا کہ آپ کے فیصلے سے میرے دل کو تکلیف پہنچتی ہے تاہم میں جانتا ہوں کہ آپ نے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے بہترین فیصلہ کیا ہے جیسا کہ آپ نے ہمیشہ کیا ہے۔ویرات کوہلی نے کہا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں