ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے پاک بنگلادیش سیریز سے ڈراپ کیا گیا ہے، مشفق الرحیم کا انکشاف

بنگلا دیش کے وکٹ کیپر و بیٹسمین مشفق الرحیم نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہیں پاکستان بنگلادیش سیریز میں آرام نہیں دیا گیا ہے بلکہ اْنہیں ڈراپ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشفق الرحیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سچ کہوں تو میں ابھی اس مرحلے پر نہیں پہنچا ہوں کہ جب مجھے کسی کو بتانا پڑے کہ مجھے آرام کی ضرورت ہے۔مشفق الرحیم نے کہا کہ میں یقینی طور پر دستیاب ہوں، میں کیوں نہیں ہوں گا؟ ظاہر ہے کہ میرا ورلڈ کپ مایوس کْن تھا اور پاک بنگلادیش سیریز میرے لیے ایک بہترین موقع تھی۔اْنہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ دستیاب ہیں جس پر میں نے کہا کہ یقیناً میں دستیاب ہوں تاہم مجھے بتایا گیا کہ سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ، ہیڈ کوچ اور ٹیم ڈائریکٹر نے مجھے ڈراپ کرنے کا اجتماعی فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں