ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکی آرتھر نے سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا

کولمبو(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سے استعفی دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دینے کے بعد بطور ہیڈ آف کرکٹ انگلش کائونٹی ڈربی شائر سے معاہدہ طے کرلیا ہے۔استعفیٰ دینے کے بعد مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ اپنا سفر ختم کرنے پر دکھ ہورہا ہے جبکہ میں نے ہر لمحہ اس عظیم ملک کی کوچنگ کرنے کو پسند کیا ہے۔واضح رہے کہ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بطور ہیڈ کوچ بھی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں