ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرا دل پاکستانی ٹیم کے ساتھ جڑا ہے، ہیڈن

برسبین(جسارت نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے گرین شرٹس کے لیے اردو میں پیغام جاری کیا ہے۔میتھو ہیڈن نے سوشل میڈیا پر اردو میں جاری پیغام میں پاکستان کو سلام لکھا۔سابق آسٹریلوی بلے باز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔میتھیو ہیڈن نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، شاباش لڑکو! چھا جا۔ اپنے پیغام کے آخر میں میتھیو ہیڈن نے پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔سوشل میڈیا پر میتھیو ہیڈن کے اردو میں پیغام کو چند ہی منٹوں میں ہزاروں لائکس مل چکے ہیں اور اس پیغام کو ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں