ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول بھٹو نے کرتاپور را�داری کا کریڈٹ والد� کو دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کرتاپور کو ویزا فری راہداری بنانے کی سب سے پہلے تجویز شہید محترمہ نے دی تھی۔بابا گرونانک کے 552 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں   بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے نہیں تھی۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو گرونانک کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور گرونانک کے یوم پیدائش پر دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان سکھ یاتریوں کا دوسرا گھر ہے۔گرونانک نے بھائی چارے اور انسانیت دوستی کا پیغام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 1973ء  کا آئین پاکستان میں آباد تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں