ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اب باتوں سے زیادہ کام ہوگا، سربراہ تحریک لبیک پاکستان

لاہور (نمائندہ جسارت) علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے جمعے کے اجتماع خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب باتوں سے زیادہ کام ہوگا، ہم صرف کام کریں گے اور حسب ضرورت جو باتیں ہوئیں وہ بھی کریں گے، کارکنوں نے میری اسیری کے دوران جان و مال، اولاد اور گھر کی قربانی دے کر ظلم برداشت کیا لیکن کمزور نہ پڑے، آپ نے اپنی نظر منزل کی جانب رکھی اور ہماری منزل کیا ہے یہ بابا جی (خادم حسین رضویؒ) ہمیں بتا کر گئے ہیں، یہ سارے مل کر بھی آپ کو منزل سے نہیں ہٹاسکے۔ جمعے کی نماز کے بعد سربراہ ٹی ایل پی اور مجلس شوریٰ کے اراکین نے مزار پر چادر چڑھائی، خصوصی دْعا رکن شوریٰ و سرپرست اعلیٰ ٹی ایل پی قاضی محمود اعوان نے کی، کارکنان کی بڑی تعداد مرکز جامع مسجد رحمۃ اللعالمین کے اندر اور باہر موجود تھی۔ علامہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ملک بھر سے کارکنان کی عرس میں شرکت بابا جی سے ان کی والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں