ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماسکو کے ڈپٹی میئرڈمرٹی  ملر اور انکے ساتھیوں کا ضلع کیماڑی آمد پر پرتپاک استقبال 

وزیر اعلی سندھ کے معاؤن خصوصی محمد آصف خان اور میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کیماڑی آفاق سعید نے روس کے دارلحکومت ماسکو کے ڈپٹی میئرڈمرٹی ملر اور انکے ساتھیوں کو ضلع کیماڑی آمد پر نہایت پرتپاک استقبال کیا تمام مہمان گرامی کو گل دستے  پیش کئے اور سندھ کی روائتی اجرک و ٹوپی پہنائی گئی۔

ماسکو کے مئیر کے۔پی۔ٹی کوارٹر کے عقب میں زیر تعمیر خواتین جوگنگ ٹریک پر گئے اور یادگاری ملیشین ناریل کا پودا لگایا۔دو قدیم عمارت  تھانہ جیکسن اور چرچ کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔بعد ازاں لیاری ندی کے کنارے زیر تعمیر نسیمہ باجی پارک و جنگل کو دیکھتے ھوئے شہید بے نظیر بھٹو پارک و پرانا گولیمار فٹبال اسٹیڈیم لے جایا گیا یہاں پر سابق صوبائی وزیر عبداللہ بلوچ کے فرزند مصطفے’ بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ہمراہ استقبال ۔آخر میں بلدیہ اعلی کیماڑی کے دفاتر ایڈ منسٹریٹر آفس۔

میونسپل کمشنر آفس اور معاؤن خصوصی محمد آصف خان کے آفس گئے اور وھاں پر موجود ملازمین کو بلدیاتی امور پر کام کرتے ھوئے دیکھا۔یہاں کے بلدیاتی نظام کا باغور مشاہدہ کیا اور اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ھوئے پاکستان کی لاء فورسمنٹ ایجنسی کی تعریف کی کہ انہوں نے نہایت پیشہ وارانہ انداذ سے شہر کو امن و شانتی سے رکھا۔روس اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کو مستحکم رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اور کہا کہ کراچی بین الاقوامی سطح کا ایک تجارتی و صنعتی شہر ہے۔یہاں کی بندرگاہ اور ہوائی اڈے دنیا سے تجارتی مقاصد کے لئے ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔یہ شہر بین الاقوامی  تجارت میں شہرت کا حامل ہے۔ڈپٹی مئیر ماسکو ڈمر ٹی ملر نے میزبان محمد آصف خان۔ آفاق سعید اور پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا جو خلوص محبت آپ لوگوں نے دی وہ ناقابل فراموش ہے۔مہمانوں نے پاکستان اور رشیا دوستی زندہ باد اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں