ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوت سدھو کے عمران خان کو “بڑا بھائی” کہنے پر بھارتی سیخ پا

کرتار پور: سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے وزیراعظم عمران خان کو “بڑا بھائی” کہنے پر بھارتی چیخ اٹھے۔

نوجوت سنگھ سدھو کا عمران خان کو بڑا بھائی کہنا بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی سے برداشت نہ ہوا۔ بھارتی میڈیا بھی کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کے پیچھے پڑھ گیا۔ بی جے پے کے رہنما امت مالویا نے سدھو کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پترا کا کہنا ہے کہ پنجاب نوجوت سنگھ سدھو سے بہتر کا مستحق ہے، عمران خان کو بھائی کہنا بھارت اور عوام کے لیے تشویشناک ہے۔

ترجمان نے کہا ک سرحدی ریاستی قیادت کو بولنے سے پہلے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں