ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہاقراء سویٹ ہومزبے سہارہ بچوں کو مفت رہائش، تعلیم اور غذا فراہم کررہا ہے، حنید لاکھانی

 ا سماجی رہنما حنید لاکھانی نے یوم اطفال کے موقع پر بچوں کے حقوق کے لیئے کام کرنے والی تنظیموں اور اداروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقراء سویٹ ہومز بچوں کے حقوق کے لیئے کام کر رہا ہے پاکستان میں بچوں کے حقوق کے لیئے کام کرنے والا یہ واحد ادارہ ہے جہاں بے سہارہ بچوں کو مفت رہائش، تعلیم ، بہترین غذا ، علاج معالجے کی سہولیات اور مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ اقراء سویٹ ہومز کے ذریعے میں بے سہارابچوں کو سہارا دینے کی کوشش کر رہا ہوں، ان بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں تا کہ یہ بچے بڑے ہوکر پاکستان کے ذمہ داری شہر ی بن سکیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ، بچوں کی فلاح و بہبود اور بہترین تعلیم و تربیت کسی بھی اقوام کا اولین مقصد ہونا چاہیے، پاکستان میں بھی بچو ں کے حقوق کے حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، بچوں کے تحفط کے لیئے گھروں اور معاشرتی ماحول کو بہتر اور خوشگوار ہوناچاہیے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ ورکشاپوں، ہوٹلوں، پارکوں، ٹیکسیوں، بنگلوں، کوٹھیوں، کھیت و کھلیانوں، تندور،لاری اڈوں،کاسمیٹیکس کی فیکٹریز اور اینٹ کے بھٹوں پر کام کرنے والے لاکھوں بچے دن رات قلیل معاوضے پر کام کرنے اور چائلڈ لیبر کا نظارا پیش کرتے نظر آئیں گے، کوئی بھی ایسا شعبہ نہیں جہاں چائلڈ لیبر ایکٹ کے قانون کی خلاف ورزی نہ ہورہی ہو ، چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لانا وقت کی اہم ضرور ت ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت اوران کے حقوق کی حفاظت ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کیونکہ بچے بالکل پھولوں کی مانند ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں