ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی دہشت گردی‘ 2ہفتوں میں 3 شہید‘ 49 زخمی

جنین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والی اسرا خزیمیہ کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2ہفتوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 3فلسطینی شہید کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے 49 مکانات کو مسمارکردیا،جس کے نتیجے میں 190افراد بے گھر ہوگئے۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے فلسطین میں دفتر برائے انسانی اموراوچا کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ غرب اردن اور بیت المقدس میں کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج کے تشدد سے 135 فلسطینی زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مکانات کی مسماری سے 38 خواتین اور بچوں سمیت 200 فلسطینی براہ راست اور 400 بالواسطہ طورپر متاثر ہوئے۔ مسمار کی جانے والی فلسطینی عمارتوں میں مکانات، دکانیں، سیکٹر سی میں موجود ایک مسجد شامل ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے بیت لحم میں شہید کیے گئے امجد ابو سلطان کا جسد خاکی ورثا کو دینے سے انکار کردیا۔ شہید کے جسد خاکی کو جمعہ کی سہ پہر لواحقین کے حوالے کیا جانا تھا۔ ابو سلطان کو گزشتہ ماہ آباد کاروں سے تصادم کے دوران شہید کیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں