ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سینیٹرز نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت مسترد کردی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹرز کے گروہ نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ بیان میں کہا گیا کہ یمن میں بمباری کے دوران شہریوں کی ہلاکت نے ریاض کا کردار متنازع بنادیا ہے۔ اس سلسلے میں ریپبلکن جماعت کے رینڈ پاؤل اور مائیک لی کی جانب سے ایک تجویز پیش کی گئی تھی، جس کے تحت امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کے اسلحہ کی بات کی گئی تھی۔ تجویز پیش کرنے والوں میں ڈیموکریٹک رہنما برنی سینڈر بھی شامل تھے۔ مخالف ارکان کا کہنا تھا کہ یمن میں معصوم جانوں کی حفاظت کی ضمانت کے بغیر سعودی عرب کے ساتھ کسی معاہدے کی منظور نہ دی جائے۔ سعودی عرب کے لیے منظور کیے گیے پیکیج میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کنٹینر کے ساتھ 280 اے آئی ایم، 120سی 7 سی ایٹ ایڈوانس میڈیم رینج کے فضائی میزائل، 596 ایل اے یو، 128- میزائل ریل لاؤنچرز فراہم کرے گا۔ اس پیکیج میں مدد کے لیے آلات، پرزے، امریکی حکومت کے کنٹریکٹر انجینئر اور تکنیکی حمایت شامل ہوگی۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں اسلحہ کی دوڑ میں اضافہ اور فوجی ٹیکنالوجی کو خطرے میں ڈال کرسکتا ہے۔ سعودی عرب مسلسل یمن کی تباہ کن جنگ میں ملوث ہے اور اپنے شہریوں پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں