
ڈھاکا (جسارت نیوز) بنگلا دیش میں مداحوں کی سپورٹ قابل دید ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے پاکستان میں کرکٹ کھیل رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان کے بلے باز فخر زمان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرتے ہویے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کی پچز اور کنڈیشنز پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے مختلف ہوتی ہیں ۔ ان پچز پر اننگز کے آغاز میں بیٹنگ آسان نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے یہی کہا کہ کچھ دیر وکٹ پر ٹھہر گئے تو رنز بنانے آسان ہوجائیں گے۔ بنگلا دیش کے بولرز اپنی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہیں۔ انہیں ان پچز پر بہترین بولنگ کرنے کا گر آتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مستقل اچھی کارکردگی کا سہرا بابر اعظم کے سر جاتا ہے۔ بحیثیت کپتان بابر اعظم بیٹنگ اور فیلڈنگ میں جو معیار مقرر کررہے ہیں ان پر پورا اترنے کے لیے ہر کھلاڑی سخت محنت کرتا ہے۔