ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ترجمان دفتر خارجہ 

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور باور کرایا ہے کہ  پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار  نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر  ردعمل   دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد  کرتا ہے، بھارتی وزیردفاع کادھمکی آمیزبیان اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیردفاع کا بیان فریب انگیزہے، بیان سے بھارت کی ہمسائیوں سے دشمنی کی فطرت کی عکاسی ہوتی ہے، بھارت کی پاکستان مخالف مہم مکمل طورپربے نقاب ہو چکی ہے، بھارتی مہم کوبین الاقوامی  برادری میں پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔

  دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت الزام تراشیوں میں غلط بیانی اور تصورات سے کا م لیتی ہے بھارت مقبوضہ  کشمیرمیں ظلم سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں سنگین جرائم کاارتکاب کر رہی ہیں۔ترجمان نے باور کرایا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتاہے فروری 2019میں  دنیاپاکستان کی صلاحیت اورعزم کی گواہ تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں