ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینئر ججز کی کانفرنس کا اختتام مفرور کی تقریر سے ہونا توہین ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کانفرنس جس میں چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سینئر ججوں نے شرکت کی، اس کانفرنس کا اختتام ایک مفرور (نوازشریف) کی تقریر سے ہونا ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کو مشورہ ہے وہ غیر جانبدار رہے، سپریم کورٹ بار کی غیر جانبداری سے ہی وکلا کا تعاون ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہ کہا عاصمہ جہانگیر پر ہونے والی کانفرنس سے چیف جسٹس اور اعلیٰ ججوں نے خطاب کیا، کانفرنس سے ایک مفرور کی اختتامی تقریر ججوں اور عدلیہ کی توہین ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا، مجھے بتایا گیا کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سے ہوگا، ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ، جس کے باعث میں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں