ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کیلیے بھارت پہنچ گئی

دہلی: جونیئر عالمی کپ میں شرکت کرنیوالی قومی ٹیم کا بھار ت میں تعینات ہائی کمشنر آفتاب حسن کے ساتھ گروپ فوٹو

دہلی(نمائندہ خصوصی) قومی ہاکی ٹیم جونئیر عالمی کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔ دہلی میں بھارت میں تعینات پاکستان ہائی کمشنر آفتاب حسن نے استقبال کیا۔ جس کے بعد انہوں نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان مینز جونیئر ہاکی ٹیم کا ناظم الامور آفس میں خیرمقدم کیا اورٹیم کے اعزازمیں ظہرانے کااہتمام کیا ۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 24 نومبر سے 5 دسمبر بھوبنیسور، اڑیسہ میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے، امید ہے کہ تمام کھلاڑی اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی جذبے کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ قبل ازیں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ، نئی دہلی پر پاکستان مینز جونیئر ہاکی ٹیم کے ارکان کا ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار نے استقبال کیا۔ ہیڈ کوچ، ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے بھوبنیسور جاتے ہوئے دہلی میں اپنے قیام کے دوران پاکستان ہائی کمیشن کی مہمان نوازی کو سراہا۔ پاکستان ہاکی ٹیم میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم دہلی سے بھوبنیشور پہنچ گئی۔ قومی ہاکی اسکواڈ کا منتظمین نے اڑیسہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں