ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بنگلہ دیش روانہ

لاہور: پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم  میں شامل کھلاڑی بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھلاڑیوں کی روانگی کی تصویر شیئر کی، جن میں اوپننگ بیٹر امام الحق، بیٹر اظہر علی اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان ڈھاکہ پہنچنے کے بعد ایک روز آئسولیشن میں رہیں گے اور آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے دیگر ارکان کو جوائن کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں