ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پرق لیگ کے اعتراض کے بعد کامل آغا کمیٹی میں شامل

پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پرق لیگ کے اعتراض کے بعد سینیٹر کامل علی آغا کو کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔ وفاقی وزیرریلوے محمد اعظم سواتی اپنی ممبر شپ سے دستبردار ہوگئے۔پارلیمنٹہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے اعظم سواتی نے بتایا کہ اب ان کی جگہ کامل علی آغا پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن کمیشن ممبران تقرری کے رکن ہونگے۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اتحادی ہونے کی حیثیت سے حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر قیادت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کرینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں