ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، سرفراز کی ٹیم میں واپسی

ڈھاکہ: بنگلادیش نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں، آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوچکے ہیں، جبکہ فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کررہے ہیں جب کہ اس کے علاوہ سرفراز احمد، افتخار احمد اور عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں