ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے،ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی

سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد چالیس ہو گئی ہے۔

طبی حکام نے بتایا ہے کہ کچھ روز قبل فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہونے والا ایک نو عمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مارا گیا۔

گزشتہ ماہ پچیس اکتوبر کو ملکی فوج نے سوڈانی سول حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد لوگ اس بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

 واضح رہے کہ سوڈانی عوام ملک میں سول حکومت کے لیے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں