ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف کی سخت شرائط تسلیم کرنے سے سنگین مسائل پیدا ہونگے: خواجہ خاور رشید 

پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے لاہور چیپٹر کے صدر اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بدلے میں پٹرول۔ بجلی گیس مہنگی کرنا اور دوسری سخت ترین شرائط تسلیم کرنا بہت تشویشناک ہے۔ اس سے اکانومی بہتر ہونے کی بجائے مزید تباہ حال ہوجائے گی۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل میں اضافہ ہوجائے گا اور عوام الناس کی حالت زار بھی خراب ہوگی۔ خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ پٹرول ، بجلی اور گیس پہلے ہی مہنگی ہونے کی وجہ سے انڈسٹری بدحال ہے کیونکہ اس کی ان پٹ کاسٹ میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ۔ دوسری طرف غربت کی شرح بھی بڑھ رہی ہے ۔ اس کے باوجود حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے بدلے میں سخت ترین شرائط تسلیم کرنے حامی بھر لی ہے جس سے ہر طرف تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے اور ایسی سخت شرائط تسلیم نہیں کرنی چاہئیں جو ملک کو بدحالی کی جانب لے جائیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں