ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا 

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ سیریز کا آغاز چھبیس نومبر سے ہوگا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مومن الحق کریں گے، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ ہونے والے مشفیق الرحیم بھی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔محمود الحسن اور فاسٹ بولر رجور رحمان کو دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، آل رائونڈر شکیب الحسن کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔اسکواڈ میں لٹن کمار داس، نورالحسن سوہن، مہدی حسن میراز ، نعیم حسن، تیج الاسلام، عبادت حسین چودھری، ابو جاوید چودھری ،علی راہی، یاسر علی محمود الحسن جوئے، راجا الرحمن شامل ہیں، تاہم تمیم اقبال اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں