ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کھلاڑیوں کیلئے حرام کھانوں پر پابندی، صرف حلال گوشت کی اجازت

حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد کھلاڑیوں پر کھانوں سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کے لیے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو صحت مند اور فٹ رکھنے کے لیے سور اور بیف کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی گوشت کھانا چاہتا ہے تو اسے صرف سرٹیفائیڈ حلال گوشت کھانے کی ہی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے لیے 2007 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی سے محروم رہی۔میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتی جس کے باعث نیا ڈائٹ پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کھانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں