ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں کرونا کے مزید 315 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے مزید 315 کیسز سامنے آئے جبکہ وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 35 ہزار 332 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 315 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.89 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 5 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 28 ہزار 668 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 510 ہوگئی ہے۔ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 862 ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں