ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میراڈونا کو دل کے بغیر دفن کیا گیا، ڈاکٹر کا انکشاف

بیونس آئرس:ارجنٹائن میں ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے آنجہانی فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی صحت سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میرا ڈونا کودل کے بغیر دفن کیا گیا ہے۔

نامور آنجہانی فٹبالر میراڈونا کے ڈاکٹر اور ارجنٹائن کے صحافی نیلسن کاسترو نے میراڈونا کی صحت، حقیقی زندگی کے نام سے کتاب شائع کی ہے جس میں انہوں نےلکھا ہے کہ میرا ڈونا کے چاہنے والے ان کا دل نکالنے کا ارادہ رکھتے تھے، جس کے باعث اسٹار فٹبالر کو دل کے بغیر دفنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ان کی موت پر تحققیات بھی کی جارہی تھی جس کے لیے ان کے دل کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

ڈاکٹر کاسترو کے مطابق مجھے یہ معلومات میرا ڈوان کے طبی ریکارڈ سے ملی اور اس کے علاوہ میں نے ان لوگوں سے بات کی جو اس بات کے گواہ ہیں، ان کے مطابق میرا ڈونا کے دل کا وزن 500گرام تھا جب کہ عام طور سے انسانی دل کا وزن 300 گرام ہوتا ہے۔

واضح رہے ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر آنجہانی میراڈونا 25 نومبر 2020 کو 60برس کی عمر میں بیونس آئرس میں انتقال کر گئے تھے جب کہ ارجنٹائن کی عدلیہ میراڈونا کی وفات کے سلسلے میں 7 افراد کے ساتھ تحقیقات کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں