ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پاکستان نے فروری 2019ء میں پاک فضائیہ کا  طیارہ مار گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا 

ترجمان دفتر خارجہ نے فروری 2019ء میں پاک فضائیہ کے طیارے کو مار گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھینندن کی گرفتاری سے پہلے ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔

بین الاقوامی ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس دن کوئی ایف 16طیارہ نہیں مار گرایا گیا۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے فروری 2019ء میں پاک فضائیہ کے طیارے کو مار گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھینندن کی گرفتاری سے پہلے ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔ بین الاقوامی ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس دن کوئی ایف 16طیارہ نہیں مار گرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ابھینندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانا ہے۔  بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا فوجی کوڈ آف کنڈکٹ اور اقدار کے منافی ہے۔  انہوں نے کہا کہ 27فروری 2019ء کو پاکستانی ایئرفورس نے دو بھارتی طیاروں کو دن کی روشنی میں مار گرایا تھا ایک بھارتی مگ 21 طیارہ آزاد جموں وکشمیر کی حدود میں مار گرایا تھا اسی دوران بھارتی فوج نے خوف کی وجہ سے اپنا ہی ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سری نگر کے قریب مار گرایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں