ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“پاک بنگلہ دیش سیریز میں ٹی 20 کی روایتی پیچز نہیں تھیں”

 ڈھاکا:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاک بنگلہ دیش سیریز میں ٹی ٹوئنٹی کی روایتی پیچز نہیں تھیں اس کے باوجود کھیل دلچسپ رہا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاک بنگلہ دیش سیریز میں پاکستان کو جیت کے لیے آخر تک جانا پڑا اور آخر میں 3 صفر کا نتیجہ بالکل بھی برا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے شکست دی ہے،قومی ٹیم نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 5 وکٹوں سے، دوسرا 8 اور تیسرا بھی 5 وکٹوں سے جیتا تھا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 نومبر سے ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں