ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گال ٹیسٹ، سری لنکا کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں386رنز پر آئوٹ

گال (جسارت نیوز)سری لنکا کی ٹیم گال ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے پر113 رنز بنا لئے، سری لنکن ا سپنر رمیش مینڈس نے 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پیر کو گال انٹرنیشنل ا سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنے گزشتہ روز کے اسکور 267رنز3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ دیمتھ کرونا رتنے اپنے اسکور میں 15 رنز کے اضافے کے بعد 147 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آئوٹ ہوگئے۔ دھننجایا ڈی سلوا 61 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ دنیش چندی مل نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے بعد کوئی سری لنکن بلے باز جم کر نہ کھیل سکا رمیش مینڈس13سورنگا لکمال11چمیرا3اور لستھ ایمبلڈنیا 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں