ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان کابینہ میں اہم ترین شخصیت سمیت مزید 25 ارکان کا اضافہ

کابل (صباح نیوز) امارت اسلامیہ افغانستان کے سربراہ امیرِ طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغان حکومت کی کابینہ میں مزید 25ارکان کے اضافے کی منظوری دیدی ہے جن میں قطر مذاکراتی ٹیم کے اہم رکن بھی شامل ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ملا شہاب الدین دلاور کو پیٹرولیم اور کان کنی کا وزیر مقرر کیا جائے گا‘ کابینہ میں ملا محمد عباس کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے پاکستان اور اس وقت کی طالبان حکومت کے درمیان اہم مسائل کے حل کے لیے پل کا کام کیا تھا۔ کمانڈر مولوی رحیم اللہ محمود کو قندھار میں بدری بریگیڈKF205 کا نائب اور مولوی عبدالصمد کو اعظم بریگیڈ 215 کا قومی فوج کا نائب بنا دیا گیا۔ شیخ عبدالرحیم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں