ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے داعش خراسان کے امیر سمیت 3 ارکان پرپابندی لگادی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے امیر سمیت 3 ارکان کو بلیک لسٹ کر کے پابندی لگا دی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں میں داعش خراسان کے امیر ثناء اللہ غفاری، ترجمان سلطان عزیز اور داعش خراسان کابل رہنما مولوی رجب شامل ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ تینوں ارکان کو عالمی دہشت گردوں کی خصوصی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، تینوں ارکان کے علاوہ داعش کے بین الاقوامی معاون عصمت اللہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد افغانستان کو دوبارہ عالمی دہشت گردی کا پلیٹ فارم بننے سے روکنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں