ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپر کوہستان میں کار کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

گلگت: اپرکوہستان کے علاقے چلاشی میں موٹر کار کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں اپر کوہستان کے علاقے چلاشی میں موٹر کار کھائی میں جا گری، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور  جاں بحق افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی گلگت بلتستان سے آرہی تھی، اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے ہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں