ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر

بنگلادیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا جس میں شکیب الحسن حصہ نہیں لے سکیں گے۔بنگلادیشی آل رائونڈر تاحال ہیم اسٹرنگ انجری سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہیم اسٹرنگ سرجری کا شکار ہونے والے شکیب الحسن میگا ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے جب کہ وہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکے۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ان کانام پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا تھا اور ان کی شمولیت کو فٹنس سے بھی مشروط رکھا گیا تھا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کی جانب سے بھی شکیب الحسن کی عدم دستیابی کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ ان کی دوسرے ٹیسٹ میں بھی دستیابی فٹنس سے مشروط ہے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4دسمبر سے شروع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں