ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک شہری ایتھیوپیا چھوڑدیں: ترک سفارت خانہ

 ایتھیوپیا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ترک سفارت خانے  نے ترک شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

 سفارت خانے نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں ترک شہریوں کو خبردار کرتےہوئے تلقین کی ہے کہ وہ ایتھیوپیا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یہاں سے رخصت ہو جائیں۔

 واضح رہے کہ ایتھیوپیئن حکومت نے دو نومبر کو ملک کے جنوبی حصوں میں تیگرائے آزادی محاذ کی پیش قدمی  اور حملوں کے پیش نظر ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرتےہوئے دارالحکومت عدیس ابابا میں فوجی قوتیں تعینات کر دی تھیں۔

ملک کے شمالی علاقوں میں ایک سال سے جاری جھڑپوں  کے نتیجے میں پچیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے جبکہ پچاس لاکھ سے زائد افراد فوری انسانی امداد کے محتاج ہیں۔

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں