ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خلیج فارس میں امریکااورایران کی جھڑپ ‘9 ایرانی فوجی جاں بحق

تہران(صباح نیوز) خلیج فارس کے پانیوں پر امریکا کی بحریہ اور ایران کی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں میں شدید جھڑپ ہوئی جس میں ایران کے 9اہلکار مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج فارس اور خلیج عمان میں کئی ماہ سے آئل ٹینکرز کو ضبط کرنے کی کوششوں کے دوران پیدا ہونے والے تنائو کے نتیجے میں امریکی بحریہ اور ایران کی پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے ساتھ بہت سی مختصر دورانیے کی جھڑپیں ہوئیں جس میں ہمارے 9فوجی جاں بحق ہوگئے۔کمانڈر علی رضا کے بیان کے مطابق ایران نے امریکی بحریہ پر 9سے زاید بار حملے کیے اور انھیں پسپا ہونے پر مجبورکردیا، تاہم ایرانی کمانڈر نے یہ نہیں بتایا کہ جھڑپوں میں امریکا کا کتنا نقصان ہوا۔امریکا کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کے اس بیان کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم ماضی میں امریکا ایرانی پاسداران انقلاب کو خلیج فارس میں اشتعال انگیزی اور جارحیت پر تنبیہ کر چکا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایران نے بحیرہ عمان میں امریکی بحری افواج سے جھڑپ کے بعد ویتنام کے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا تھا تاہم ایک ہفتے بعد فریقین کے درمیان مذاکرات کے بعد جہاز کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں