ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘سڑکیں کترینہ کے گالوں کی طرح ہموار اور ملائم بننی چاہئیں’ بھارتی وزیر کا انجینئر سے مطالبہ

بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر راجیندرا سنگھ گودھا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہوں نے اچھی سڑکیں بنانے کیلئے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے رخساروں کی مثال دی۔

یہ ویڈیو بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں راجیندرا سنگھ عوام سے خطاب کررہے ہیں جس دوران لوگوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے کی سڑکیں جلد از جلد ٹھیک ہونی چاہئیں۔

لوگوں کے اس مطالبے پر بھارتی وزیر نے وہاں موجود محکمہ تعمیرات کے چیف انجینئر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہموار اور ملائم بننی چاہئیں۔

بھارتی وزیر کے اس جملے نے وہاں موجود لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب اداکاراؤں کے گالوں کی مثال سڑکوں کیلئے دی گئی ہو، اس سے قبل 2005 میں سابق بھارتی وزیر لالو پرساد یادو نے کہا تھا کہ بہار کی سڑکیں اداکارہ ہیما مالنی کے گالوں کی طرح بنائی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں