ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس کے وزیراعظم ویکسینیشن کے باوجود کورونا کا شکار

فرانس کے وزیراعظم ژان کاسٹیکس کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

 وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، کاسٹیکس کی گیارہ سالہ بیٹی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی جس کے بعد ان کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ۔

وزیراعظم کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو زیر قرنطینہ کر لیا ۔

کاسٹیکس  نے گزشتہ روز برسلز میں اپنے ہم منصب الیکسینڈر دی کرو سے بھی ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ ژاں کاسٹیکس نے کورونا کی ویکسینیشن مکمل  کر لی تھی۔

اس سے پیشتر فرانس کے صدر مانویل ماکروں ار دیگر وزرا  بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں