ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ کی اشتعال انگیزی کے خلاف بیلاروس کے ساتھ کھڑے ہیں‘ روس

منسک: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سرحدی تنازع پر اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایات دے رہے ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو اور بیلاروس کی دیگر ممالک کے ساتھ سرحدوں پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ روسی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پاتروشیف نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ روس اور بیلاروس اپنی بین الاقوامی سرحدوں پر فوجی سمیت کسی بھی طرح کی اشتعال انگیزی کا مناسب جواب دیتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بیان بیلاروس کی یورپی یونین کے ساتھ سرحدوں پر تارکین وطن کی وجہ سے پائے جانے والے بحران کے تناظر میں دیا۔ ادھر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے بھی سرحدی تنازع پر عہدے داروں کو اہم ہدایات دیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں