ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2025کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کا دورہ پاکستان چیلنجنگ ہے، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ  کونسل (آئی سی سی)نے 2025کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کو چیلنجنگ قرار دیدیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین گریک بارکلے نے ایک بیان میں کہا کہ 2025میں بھارت کا دورہ پاکستان واقعی چیلنجنگ ہوگا تاہم اس معاملے میں آئی سی سی کچھ نہیں کرسکتی، پاکستان اور بھارت کئی عرصے سے دو طرفہ دورے نہیں کررہے۔

چیئرمین آئی سی سی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی، اگر چہ اس پر کام کرنا مشکل ہے کیوں کہ میں جغرافیائی صورتحال کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔گریک بارکلیکا کہنا تھا کہ صرف امید کی جاسکتی ہے کہ کرکٹ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی اور اس کے ذریعے دونوں ملکوں کے افراد ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں