ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل مغربی کنارے میں مزید غیرقانونی یہودی بستیاں تعمیرکرے گا

  اسرائیل مغربی کنارے میں مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف نئی غیرقانونی یہودی بستیوں 6 ہزارنئے گھرتعمیرکرے گا۔اسرائیل کی حکومت نے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ فلسطین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے غیرقانونی اقدام پرامریکا سمیت دیگرعالمی طاقتوں سے فوری مداخلت اورمزید غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیررکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔ فلسطینی مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی پرمشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا۔ دنیا کے بہت سے ممالک فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی یہودی بستیوں کوغیرقانونی تصورکرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں