ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا الجزائر کی بندر گاہ پر پہنچنے پر پرتپاک استقبال 

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا الجزائر کی بندر گاہ پر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق الجزائر کی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا،مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر الجزائر بحریہ نے بھی پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کا الجزائر کا دورہ اور دوطرفہ مشق میں شرکت دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں