ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں شدید دھند، ناردرن بائی پاس پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق 

کراچی ناردرن بائی پاس پر شدید دھند کے باعث  ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی سے ایران کے مقدس مقامات کی زیارت کرنے جانیوالوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، زائرین کی بس کو حادثہ ناردرن بائی پاس پر نجی یونیورسٹی کے قریب پیش آیا جہاں بس کا تصادم ٹرالر سے ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بس میں 30 مسافر موجود تھے،  حادثے میں بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا اور آگے بیٹھے ہوئے افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، ناردرن بائی پاس پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ تقریباً صفر ہوگئی تھی جس کی وجہ سے بس ڈرائیور ٹرالر کو دیکھ نہیں سکا،  حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے لیے جانے والی پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں کو بھی جائے حادثہ سے واپسی کے لیے مشکلات پیش آئیں۔ناردرن بائی پاس سے گزرنے والے ٹرک اور ٹرالر ڈرائیوروں نی بھی کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیاں نجی یونیورسٹی کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی کردیں تھیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں