ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ، نوازشریف

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بار بار سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

میاں نواز شریف کا کہناتھاکہ بار بار سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں وفاداراور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

نوازشریف کی ہدایت پرمسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصل آباد کے دو سیاسی خاندانوں کی بار بار سیاسی  وفاداری تبدیل کرنے پر آئندہ پارٹی میں واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصل آباد ضلع میں میاں فاروق واحد کا خاندان ہے جس نے 40سال سے ہر مشکل وقت میں پارٹی کاساتھ دیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں