ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام: اسرائیلی حملے میں 3 اسدی فوجیوں کی ہلاکت

حمص (شام): اسرائیلی حملے میں مرنے والے اسدی فوجیوں کی لاشیں گھروں کو بھیجی جارہی ہیں‘ شہری میزائل کے پرزے دکھا رہا ہے

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے حمص کے قریب مرکزی علاقے کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 3اسدی فوجی ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمال مشرقی بیروت سے میزائلوں داغے ، جس کے نتیجے میں حمص کے وسطی علاقے میں بعض مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی ذرائع ابلاغ نے حملے میں دیگر 6فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب روسی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شامی صوبے حمص پر داغے گئے بارہ میزائلوں میں سے 10کو اسدی فوج کے میزائل شکن نظام نے تباہ کر دیا۔ اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کے لیے بک ایم ٹو ای اور پانٹسر ایس میزائلوں کا استعمال کیاگیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں